فلم ”کرش 4“ 2020ء میں ریلیز ہو گی

08:56 PM, 11 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار  ہریتک روشن کی فلم ”کرش 4“ دسمبر 2020ءمیں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ہریتک روشن کے والد راکیش روشن نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ”کرش4“  کی ریلیز   کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، فلم 2020ءمیں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے  گی۔

ان دنوں ہریتک روشن ریاضی دان آنند کمار   کی زندگی پر بننے والی فلم ”سپر30“  کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

 

مزیدخبریں