قصور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں سیف سٹی منصوبے کے آغاز کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کے زیادتی کے بعد قتل کے خوفناک اور دل دہلا دینے واقعے کے بعد وزراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے خصوصی حکم جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ قصور میں جرائم کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ جبکہ شہر میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے۔
شہباز شریف نے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کر دیا
08:50 PM, 11 Jan, 2018