زینب کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، احمد رضا قصوری کا دعویٰ

04:29 PM, 11 Jan, 2018

لاہور: سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی معصوم زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے۔ احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مجھے بتایا کہ زینب کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینئر قانون دان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کے چیمبر میں ہوئی جس میں زینب قتل کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ازخود نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے خوشخبری سنائی کہ ملزم گرفتار ہو گیا ہے جو زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔

خیال رہے کہ چھ روز قبل قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں