پاکستانی نژ اد برطانوی باکسر عامر خان نے دو سال بعد رِنگ میں اُترنے کا اعلان کر دیا.سابق ورلڈ چیمپئن رواں برس تین بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
عامر خان کے منیجر ایڈی ہیرن نے کہا کہ عامر خان کے مد مقابل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا.جبکہ عامر خان کے والد نے کہا کہ عامر کا دو سال بعد دوبارہ رنگ میں اترنے کا فیصلہ بہترین ہے۔عامر دو سال بعد لیورپول میں 21 اپریل کو رِنگ میں رَنگ جمائیں گے .سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان نے کہا ٹی وی شو کے دوران جنگل میں زندگی گزارنے کے بعد دوبارہ رنگ میں اترنے کا فیصلہ کیا ۔