قصور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی قصور پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معصوم زینب کو بے دردی سے قتل کیا گیا اس سے قلم کتاب چھین کر کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔
سراج الحق نے کہا زینب کے والدین نبی ﷺ کے روضہ مبارک پر پہنچے ہوئے تھے اور والدین کی غیرموجودگی میں زینب کے ساتھ جو ہوا جنگل کے درندے بھی شرمندہ ہیں ڈرتا ہوں اس واقعہ سے کہیں ہم پر آسمان نہ گر پڑے۔ ہر گھر میں زینب کی پکار ہے،لوگوں کو رات بھر نیند نہیں آئی۔
انھوں نے سوال کیا کہ زینب 5 دن سے اغوا تھی حکمرانوں کا ضمیر کیوں نہیں جاگا؟ جاتی امرا یہاں سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رات کے اندھیرے میں زینب کے گھر پہنچے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں