اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے دودھ کی پیداوار کے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیمیکل کو دودھ بتا کر نہیں بیچنے دیں گے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ناقص دودھ کی تیاری اور فروخت کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق کیس کی سماعت ہفتے کے روز کراچی رجسٹری میں ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں