ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈی جے براوو کا پشتو گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل ہو گئی

08:59 AM, 11 Jan, 2018

جمیکا: پی ایس ایل کے بعد بین الاقوامی کھلاڑیوں  کی پاکستان آمد  کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستانی ماحول کو جہاں پسند کیا وہاں بہت سی عادتیں اپنا لیں ہیں ۔ جن بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پشاور کی ٹیم کو جوائن کیا وہ تو پشتو گانو کے دیوانے ہوگئے ہیں ، جس کی ایک جھلک ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈی جے براوو پشتو گانے پر جھوم اٹھنے والی ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے  ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں معروف آل راؤنڈرڈی جے براوواپنی گاڑی میں ایک پشتو گانے پر خوب ڈانس کرتے نظر آئے اور ان کو دیکھ کر یہ ہرگز محسوس نہیں ہوتاکہ وہ پشتو سے ناواقف ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جان سے بھی اسے خو ب سرا ہا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پریمیر لیگ میں شرکت کرنے والے کئی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پشتو گانوں پر بھی جھومتے نظر آئے ہیں۔

مزیدخبریں