واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کی خواہشات کے عین مطابق

09:38 PM, 11 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

کیلی فورنیا: موبائل فون مسیجنگ کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور نیا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی بار سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف بیک وقت 30 تصاویر 10 لوگوں کو بھیج سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، اسی کے ساتھ انتظامیہ نے بیٹا ورژن میں جی آئی ایف سرچ کرنے کا فیچر بھی متعارف کروادیا ہے۔

جی آئی ایف سرچ فیچر کے بعد واٹس ایپ کے صارفین جب کسی کو پیغام بھیجیں گے تو اُن کے سامنے ایک ونڈو کھل جائے گی جس میں مختلف جی آئی ایف بنی ہوئی آئیں گی اور اُس پر کلک کرکے یہ آسانی سے بھیجی جاسکتی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ابھی یہ دونوں فیچرز صرف بیٹا ورژن کے لیے ہی متعارف کروایا گیا ہے تاہم جلد ہی ان فیچرز کو عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں