ٹیلی وژن کا ریموٹ چرانے والے شخص کو 22 سال قید کی سزا

08:54 PM, 11 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

شگاگو: ایک امریکی شخص کو بار بار قانوں کی خلاف ورزی کرنے اور ٹیلی وژن کا ریموٹ چرانے پر 22 سال قید کی سزا ہو گئی۔  35 سالہ ایرک بیمول نے گزشتہ سال ریموٹ چرایا تھا اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایرک کو 22 سال قید کی سزا سُنا دی۔ شگاگو کے سیکورٹی حکام کے مطابق ایرک نے ریموٹ چوری کرنے کے بعد اپنا دستانہ پھینک گیا تھا اور اس دستانے پر لگے اس کی انگلیوں کے نشانات کے ذریعے سے ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور ریاستی ڈیٹا بیس میں موجود ایرک کا سیمپل میچ کر گیا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

مجرمانہ ریکارڈ رکھنے پر ایرک کو 30 سال تک کی سزا ہو سکتی تھی جبکہ اس سے قبل بھی ایرک عدالت میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر چھ ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے۔ اٹارنی کا کہنا تھا چرائی گئی کسی بھی چیز کی قیمت کم ہونے کے باوجود ایرک نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر بارہا قانون کو ہاتھ میں لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے جس پر اسے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی۔  

مزیدخبریں