ممبئی : بالی وڈ اداکار ہریتک روشن ہدایتکارکرن جوہر کی نئی فلم میں ڈبل رول ادا کریں گے۔ہریتک اپنے کریئر کے گرتے گراف کو روکنے کےلئے ایک مکمل طور پر کمرشل فلم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو ایک ایسی ہی فلم کا سکرپٹ پسند آیا ہے جس کی ہدایات کرن جوہر دے رہے ہیں۔ فلم میں رتیک روشن ڈبل رول ادا کریں گے۔ فلم مزاحیہ، ایکشن اور تفریخ سے بھرپورہوگی۔فلم میں دو ہیروئنیں ہونگی۔ فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی۔