بالی ووڈ کی سب سے پہلی بکنی پہننے والی اداکارہ

بالی ووڈ کی سب سے پہلی بکنی پہننے والی اداکارہ
بالی ووڈ کی سب سے پہلی بکنی پہننے والی اداکارہ
بالی ووڈ کی سب سے پہلی بکنی پہننے والی اداکارہ
بالی ووڈ کی سب سے پہلی بکنی پہننے والی اداکارہ

ممبئی :  ابتدائی ایام میں بالی ووڈ انڈسٹری کی ہیروئنز کو شرم و حیا کے پیکر کے طور پر دکھایا جاتا تھا اور خواتین کو کم لباس پہنانے کا تصور بھی محال تھا لیکن آج حالات نے پلٹا کھایا اور جو ہیروئن جتنے چھوٹے کپڑے پہننے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتی ہے ۔ کل تک بالی ووڈ میں بکنی یا سوئمنگ سوٹ پہننے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا لیکن آج لگ بھگ ہر ہیروئن یہ لباس زیب تن کرچکی ہے۔ بالی ووڈ میں چھوٹے کپڑے ’ بکنی یا سوئمنگ سوٹ ‘ پہننے کا رواج کب شروع ہوا اور سب سے پہلے یہ لباس کس ہیروئن نے زیب تن کیا تھا ؟ اس حوالے سے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اداکار سیف علی خان کی والدہ اور ماضی کی صف اول کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی پہلی ہیروئن تھیں جنہوں نے بکنی پہنی تھی۔ شرمیلا ٹیگور نے 1967 میں بننے والی فلم ’ این ایوننگ ان پیرس‘ میں یہ لباس زیب تن کرکے تاریخ کا رخ موڑا تھا۔ اس فلم میں ان کے مد مقابل شمی کپور ہیرو کا کردار ادا کر رہے تھے جبکہ شرمیلا ٹیگور نے اس فلم میں ڈبل رول ادا کیا تھا۔این ایوننگ ان پیرس کا گانا ’ اکیلے اکیلے کہاں جا رہے ہو، ہمیں ساتھ لے لو جہاں جا رہے ہو‘ نے بھرپور شہرت حاصل کی تھی۔

اداکار شمی کپور ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے جبکہ شرمیلا ٹیگور جو چھٹیاں گزارنے پیرس گئی ہوتی ہیں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ سمندر میں سرفنگ کر رہی ہوتی ہیں۔ تبھی ان پر ایک گانا ’ آسمان سے آیا فرشتہ ‘ پکچرائز کیا گیا جس میں شرمیلا ٹیگور نے نیلے رنگ کی بکنی پہن رکھی تھی۔ بالی ووڈ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ہیروئن نے اتنے مختصر کپڑے پہنے تھے۔

مصنف کے بارے میں