راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے کوئی این او سی نہیں مانگا، وزیردفاع

07:27 PM, 11 Jan, 2017

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

سینیٹ میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میڈیا سے ہی یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کی کمان سنبھال لی ہے، اب تک ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں آئی اور نہ ہی سابق آرمی چیف کی جانب سے این او سی کے حصول کے لیے کوئی درخواست دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق کی تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے اعتراف کیا تھا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں