کراچی:گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی انتقال کر گئے۔ سینے میں تکلیف اور سانس لینے پر تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جاںبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد کافی علیل رہے ۔ 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کا حلف اٹھایا ۔بیماری کے باعث کافی تنقید کا بھی شکار رہے۔ جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی تعینات رہے.جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی سندھ کے31و یں گورنر تھے.
سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر1937کولکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے.وزیراعظم نوازشریف کی طرف سےگورنرسندھ کے انتقال پر اظہارافسوس . سعیدالزماں صدیقی کی عدلیہ کےلئےخدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی.سعیدالزماں صدیقی نےانصاف کےلئےاپنے اصولوں پرکبھی سودانہیں کیا.جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی تعینات رہے.