وینزویلا کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آئین کی رو سے اپوزیشن کے نمائندے صدر کو برطرف نہیں کر سکتے۔
وینزویلا کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر نیکولس مادورو کو برطرف کرنے یا کسی اور ایسے اقدام سے پرہیز کریں جو ان کے قانونی اختیارات سے بالاتر ہیں۔ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے حکومت مخالفین سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اختلافات ختم کرنے کے لئے مذاکرات انجام دیں۔
واضح رہے کہ وینزویلا کی پارلمینٹ نے پیر کے روز اس ملک کے صدر نیکولس مادورو کو اقتدار سے برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے اب تک اس ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کئے گئے حکومت مخالف تمام بلوں کی منظوری کے خلاف ہی فیصلہ سنایا ہے۔