قطری خط پر حکومت پھنس گئی ،پاناما کیس کرپشن کےتابوت میں آخری کیل ہے:تحریک انصاف

قطری خط پر حکومت پھنس گئی ،پاناما کیس کرپشن کےتابوت میں آخری کیل ہے:تحریک انصاف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے خوب دل کی بھڑا س نکالی تو پی ٹی آئی والے بھی پیچھے نہ رہے۔ سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کےرہنماؤں نے میڈیا سےگفتگو  کرتےہوئےکہا کہ پاناما کیس کرپشن کےتابوت میں آخری کیل ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا معیشت تباہی کا شکارہے،بےروزگاری انتہاکوپہنچ گئی  اورحکومت روزانہ ڈیڑھ ارب روپے چھاپ رہی ہے۔نوازشریف4سوالات کےجواب دیتےتوقوم اس سنگین صورتحال سے دوچارنہ ہوتی، نوازشریف وزار ت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز عمران خان کے خلاف کیس کرنا چاہتی ہیں تو شوق سے مقدمہ دائر کریں اور ہوسکے تو آئی سی آئی جے پر بھی مقدمہ دائر کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد بیریئرسرٹیفکیٹس کی رجسٹریشن لازمی قراردی گئی، قطری خط پر حکومت پھنس گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں