لاہور : اداکار سخاوت ناز نے کامیڈی شو کا آئیڈیا تیار کرلیا جس میں وہ خود شو کی میزبانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کامیڈین اداکار سخاوت ناز نے ٹی وی چینل کے لئے مزاحیہ شو کا آئیڈیا تیار کیا ہے جس میں وہ میزبانی کے فرائض خود انجام دیں گے جبکہ ان کے ہمراہ اسٹیج کے دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے ۔ سخاوت ناز نے اپنے آئیڈیا میں شو کا نام ” ناز کے انداز “ تجویز کیاہے ۔ اس حوالے سے سخاوت ناز کی تین نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت جاری ہے اور عنقریب معاہدہ طے ہونے کے بعد ان کا شو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو جائے گا ۔
سخاوت ناز نے کامیڈی شو کا آئیڈیا تیار کرلیا ،میزبانی خود کرینگے
03:09 PM, 11 Jan, 2017