تنازعات کے حل میں تاخیر سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی

01:00 PM, 11 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک : اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل میں تاخیر سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ پائیدار امن کے لئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا حل اور سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مباحثہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ امن برقرار رکھنے کے لئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔ دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ رکن ممالک قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

مزیدخبریں