اسلام آباد؛ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے جتنے ترقیاتی کام کرانے ہیں، موجودہ حکومت میں ہی کرا لئے جائیں، کیوں کہ کسی نے ان سے پہلے نہ کوئی کام کرائے اور نہ بعد میں کوئی کرائے گا،، کٹاس راج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موٹروے ن لیگ کی حکومت بنا رہی ہے۔ نیا پاکستان بنانے والے کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بحال ہو رہی ہے، دہشتگردی واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے،،ملک بھر 50 اسپتال بنارہے ہیں،، غیبت اوربہتان تراشی کرنےوالےاپنی اصلاح کرلیں۔