افغان جیلوں میں بھی طالبان کی عدالتیں ،لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں

افغان جیلوں میں بھی طالبان کی عدالتیں ،لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں

کابل: معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں بھی طالبان عدالتیں لگاتے ہیں اور لوگ ان کے پاس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں، اس طرح نہ لوگوں کے زیادہ پیسے خرچ ہوتے اور نہ ہی مخالف فریق فیصلے سے انحراف کرتاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی جیلوں میں بھی طالبان عدالتیں لگاتے ہیں اور لوگ ان کے پاس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں۔
یہ عدالتیں ملاقات کے دن لگائی جاتی تھیں۔ اس طرح نہ لوگوں کے زیادہ پیسے خرچ ہوتے اور نہ ہی مخالف فریق فیصلے سے انحراف کرتا۔ان جرگوں یا طالبان کی عدالت سے جیل حکام بخوبی آگاہ تھے لیکن وہ اس معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے تھے کیونکہ ان کا اولین مقصد صرف جیل کا امن و امان بحال رکھنا تھا۔
جلال آباد جیل میںاکثر ایسے پاکستانی تھے جو تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروہوں سے تعلق رکھتے، ان میں سے کچھ وہ بھی تھے جنہوں نے پاکستان میں جاری آپریشن کے بعد افغانستان میں اہل خانے کے ہمراہ سیاسی پناہ حاصل کر رکھی تھی لیکن انہیں بھی انٹیلی جنس حکام نے گرفتار کرکے یہاں منتقل کر رکھا تھا۔