عجب پریم کی غضب کہانی، نشے میں دھت بیوی نے شوہر کی پٹائی کردی

02:10 PM, 11 Jan, 2017

گوجرنوالہ :شادی کی سالگرہ پر میاں بیوی نے شراب پی نشے کی زیادتی کے بعد بیوی نے شوہر کی پٹائی کردی اور پولیس کا ا طلاع بھی کردی ۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا، شوہر کا کہنا ہے شادی کی سالگرہ کی خوشی میں شراب پی تاہم اس کی بیوی نے زیادہ پی لی، اس نے دعویٰ کیا کہ بیوی نے اس کی چھترول کی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز کالونی میں شراب کے نشے میں دھت بیوی نے شوہر کی خوب دھلائی کرنے کے بعد پولیس کو فون کر دیا جس کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اوردونوں میاں بیوی کو گرفتار کرکے میڈیکل کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم اور عائشہ نے اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منانے کے لیے شراب پی عائشہ کو زیادہ نشے ہونے پر عائشہ نے اپنے خاوند ندیم کی خوب دھلائی کرنے کے بعد 15پر کال کر دی پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں