ممبئی: بولی وڈ فلموں کے پرڈیوسر ارباز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے حوالے سے ایک تازہ بیان دے کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی ہے،کہتے ہیں کہ ملائیکہ سے عظیم رشتہ قائم ہے۔
بھارت کی معروف فلمی جوڑی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اطلاعات تھیں کہ دونوں نے طلاق لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، تاہم ارباز خان نے اپنے ایک حالیہ بیان سے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے کہا ہے کہ صرف علیحدہ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اور ملائیکہ نے ایک دوسرے کی مساوات کو نظر انداز کر دیا ہے۔ پچھلے سال ہم دونوں نے بہت دوستانہ انداز سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ ہم دونوں کا ایک بچہ ہے، اس وجہ سے میرے اور ملائیکہ کے درمیان ایک عظیم رشتہ قائم ہے۔
ارباز خان نے بتایا کہ میرے اور ملائیکہ کے اوپر کچھ ذمہ داریاں ہیں، جو صرف اسی صورت ادا ہو سکتی ہیں جب ہم دونوں کے درمیان ماحول بہت سازگار اور نارمل ہو۔ ہم دونوں بالغ ہیں اور اس صورتحال کو اچھی طرح ہینڈل کر سکتے ہیں۔