مراکش میں برقعہ پر پابندی عائد کر دی گئی

09:21 AM, 11 Jan, 2017

رباط :مراکش کی مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے برقع کی فروخت، پیداوار اور درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے حکومت نے خطوط پیر کے روز ارسال کیے جس میں دکانوں سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس سٹاک ختم کرنے کے لیے 48 گھنٹے ہیں۔
اگرچہ اس حوالے سے سرکاری اعلان نہیں ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا مراکش کی حکومت برقعے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے لگا ہے یا نہیں۔مراکش کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے مقامی نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی۔
انھوں نے کہا کہ لٹیروں نے کئی بار برقعے پہن کر کارروائیاں کی ہیں۔مراکش میں برقع اتنا عام نہیں ہے کیونکہ عورتیں حجاب کو ترجیح دیتی ہیںدوسری جانب شمالی مراکش نیشنل آبزرویٹری فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے

مزیدخبریں