شکاگو :امریکی صدر باراک اوبامہ نے آج اپنا آخری خطاب کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے عوام کا شکر گزار ہوں، جمہوریت کےذریعےہی ہم کامل اتحادقائم کرسکتےہیں۔عوام نے مجھے بہتر انسان بنایا ہے،
تبدیلی تب آتی ہےجب عام آدمی اس جدو جہد میں شامل ہوتا ہے۔جمہوریت کےذریعےہی ہم کامل اتحادقائم کرسکتے ہیں۔نائن الیون کےماسٹرمائنڈکوختم کیا۔امریکاآج ایک محفوظ ملک ہے۔سب کامقصدایک ہوتوملک آگےبڑھتاہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ تمام چیلنجوں کاخندہ پیشانی سےسامناکیا۔آج امریکاکی معیشت بہت بہترہے۔مسائل کاحل طویل اوردیرپا پالیسیوں میں ہے۔جمہوریت کی بہتری کیلیےسماجی رویوں کوبدلناہوگا۔وطن کےبچوں پرتوجہ نہیں دی گئی تویہ امریکی بچوں سےبھی زیادتی ہوگی۔جمہوریت کی بہتری کےلیےسماجی رویوں کوبدلناہوگا۔
تارکین وطن کےبچوں پرتوجہ نہ دی گئی تویہ امریکی بچوں سےبھی زیادتی ہوگی۔تارکین وطن کےبچوں کے لیےبھی سرمایہ کاری کرناہوگی۔اپنےدورمیں کیوباکےساتھ تعلقات بہتر بنائے۔
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب مسترد کرتا ہوں۔ایران کےجوہری پروگرام کامسئلہ بغیر گولی چلائے حل کیا۔کوئی بھی دہشتگردتنظیم گزشتہ10سال میں امریکامیں کوئی کارروائی نہیں کرسکی.