نویں کثیر القومی مشق امن 2025: انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار مظاہرے کے ساتھ اختتام

نویں کثیر القومی مشق امن 2025: انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار مظاہرے کے ساتھ اختتام

کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق میں 60 ممالک نے اپنے بحری جہاز، ایئر کرافٹس، سپیشل فورسز، اور دیگر نمائندگان کے ساتھ شرکت کی۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور شریک ممالک کی بحری افواج نے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی معاون آمد کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ غیر ملکی افواج کے سربراہان، سینئر ملٹری آفیسرز اور دفاعی اتاشی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

مشق کے دوران پاکستان نیوی اور شریک غیر ملکی طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔ اس کے بعد بحری جہازوں نے مین اینڈ چیئر شپ کا مظاہرہ کیا۔ اختتام پر روایتی امن فارمیشن تشکیل دی گئی، جو بحری تحفظ کے لیے عالمی عزم کا اشارہ تھی۔

مہمان خصوصی نے امن 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاک بحریہ کو سراہا اور بحری افواج کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ امن ڈائیلاگ کے ذریعے شریک ممالک کے رہنماؤں نے بحری مسائل پر بات چیت کی اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں