کراچی: نیشنل سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں کراچی کے اہم سپورٹس عہدیداروں کے علاوہ متعدد اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس سے قبل 7 فروری کو وزیرِاعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہواتھا۔
نیشنل سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جدید معیار کے ڈریسنگ رومز اور ہاسپٹیلٹی باکسز بنائے گئے ہیں۔ مزید برآں، سٹیڈیم کی نشریاتی معیار کی بہتری کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں، جبکہ 2 ڈیجیٹل ری پلے سکرینز اور 5 ہزار سے زائد نئی کرسیوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نیشنل سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیر نو مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ افتتاح کے بعد شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ تقریب میں معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا۔