کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب 10 گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے میں دستیاب ہے۔
امریکا کی طرف سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔