سونو نگم کولکتہ کنسرٹ کے دوران مداحوں کے رویے پر برہم، شو چھوڑنے کی دھمکی

06:04 PM, 11 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کولکتہ :بھارتی گلوکار سونو نگم کولکتہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے شور اور بدتمیزی سے برہم ہو گئے اور انہیں شو چھوڑنے کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران کچھ مداحوں نے کھڑے ہو کر شور مچایا، جس پر گلوکار نے کہا، "اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ، براہ کرم بیٹھ جاؤ، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جاؤ یا پھر جگہ خالی کر دو۔"

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ افراد نے سونو نگم کی حمایت کی، جبکہ دوسروں نے انتظامیہ پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں حالات کو بہتر طریقے سے سنبھالنا چاہیے تھا۔

مزیدخبریں