چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر ایک چیلنج تھا:محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر ایک چیلنج تھا:محسن نقوی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر ایک چیلنج تھا، لیکن اللہ کی مہربانی سے ہمیں اور پاکستان کو کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلسل محنت اور کوششوں کو اللہ نے کامیاب کیا، اور قذافی سٹیڈیم کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تکمیل پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں، کم ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ تنقید کے باوجود پورے پی سی بی نے اپنے مشن پر کام جاری رکھا اور اللہ نے ہمیں کامیاب کیا۔ اس کے علاوہ نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر میں شامل تمام محنت کشوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آج شام نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک شاندار افتتاحی تقریب ہوگی جس میں گلوکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ آتشبازی اور لائٹس شو بھی ہوگا۔ عوام کو مفت داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں