انسٹاگرام نے پرانے فیچر کو دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا

 انسٹاگرام نے پرانے فیچر کو دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا :  فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے ایک پرانے فیچر کو دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو 2019 میں ختم کر دیا گیا تھا۔ انسٹاگرام کے سربراہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی پسندیدہ ویڈیوز اور پوسٹس کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

اس فیچر کے تحت جب کوئی صارف کسی ویڈیو یا پوسٹ کو لائیک کرتا ہے یا اس پر کمنٹس کرتا ہے، تو اس کے دوستوں کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا کہ ان کے دوست نے کس ویڈیو پر کمنٹس کیا یا کون سی ویڈیو پسند کی۔

انسٹاگرام انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یہ فیچر صرف ویڈیوز تک محدود رکھا جائے، جس کے ذریعے صارفین کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز اور کمنٹس کے بارے میں اطلاع ملے گی۔ اس سے پہلے یہ فیچر ہر لائیک اور کمنٹس کا نوٹیفکیشن بھیجتا تھا، لیکن اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔

یہ فیچر پہلے انسٹاگرام اور فیس بک پر بہت مقبول تھا، تاہم کچھ عرصے سے اسے محدود یا ختم کر دیا گیا تھا۔ اب اس کی واپسی کے ساتھ کچھ صارفین نے پرائیویسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کیونکہ انہیں یہ نہیں پسند کہ ان کی پسند یا ناپسند ان کے دوستوں یا فالوورز کو معلوم ہو۔ انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر تک رسائی مرحلہ وار دی جائے گی اور بعض ممالک میں یہ فیچر پہلے ہی فعال کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں