کیلیفورنیا:گوگل میسجز اپنے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین مستقبل میں واٹس ایپ ویڈیو کالز براہ راست گوگل میسجز کے انٹرفیس سے کر سکیں گے۔
جب پیغام بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ موجود ہوگا، تو ان کے چیٹ مینیو میں ویڈیو کال کا نیا آئیکن دکھائی دے گا۔ اس پر ٹیپ کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال فوراً شروع ہو جائے گی۔ یہ فیچر فی الحال ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔
گروپ چیٹس یا جن کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے، ان کے لیے گوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بہت جلد صارفین کو ویڈیو کالز کے لیے واٹس ایپ یا گوگل میٹ کے درمیان انتخاب کرنے کا اختیار ملے گا۔