گورنر خیبر پختونخوا کی زرعی انکم ٹیکس بل پر دستخط کے باوجود تحفظات کا اظہار

03:59 PM, 11 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس بل پر دستخط کر دیے ہیں، مگر انہوں نے بل کی مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق، یہ بل کاشتکاروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور صوبے کے زمیندار و کاشتکار اس بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی انکم ٹیکس بل کے ذریعے کرپشن کے نئے راستے کھول رہی ہے۔ گورنر کے مطابق، بل میں موجود خامیاں اور قانونی تضادات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ اس کا مقصد زراعت کا فروغ نہیں بلکہ کالا دھن سفید کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بل میں متنازعہ زمینوں کو ٹیکس سے استثنا دیا جانا چاہیے تھا اور چھوٹے زمینداروں پر عائد ٹیکس بہت زیادہ ہے جو اس کے نفاذ میں رکاوٹ بنے گا۔

مزیدخبریں