پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں 2 درجہ تنزلی، 135واں نمبر: رپورٹ

پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں 2 درجہ تنزلی، 135واں نمبر: رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو درجہ تنزلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 کے مطابق، پاکستان 135ویں نمبر پر ہے اور اس کا سکور 100 میں سے 27 ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس سال پاکستان کی رینکنگ میں دو درجے کی کمی آئی ہے۔ اس فہرست میں ڈنمارک 90 سکور کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ فن لینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس انڈیکس میں 100 سکور شفافیت کی علامت ہے۔

مصنف کے بارے میں