عمران خان کا خط ججز کمیٹی کو بھیج دیا، آئینی بینچ ہی فیصلہ کرے گا: چیف جسٹس

عمران خان کا خط ججز کمیٹی کو بھیج دیا، آئینی بینچ ہی فیصلہ کرے گا: چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط ججز کی آئینی کمیٹی کو بھیجا گیا ہے اور آئینی بینچ ہی اس معاملے پر فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت آتا ہے اور اس پر ججز کی آئینی کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں مختلف افراد کے خط ملتے رہتے ہیں، جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف کے خطوط بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں سے عدالتی اصلاحات کے لیے ایجنڈا طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ میں موجود اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ مسائل وقت لے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں