فن کی دنیا کے شاہکار اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

فن کی دنیا کے شاہکار اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

لاہور : پاکستان کے معروف اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ وہ 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور 10 سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بچوں کے پروگرام "نونہال" میں صداکاری کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگایا اور 25 برس تک ریڈیو سے وابستہ رہے۔

قاضی واجد کا ٹیلی ویژن کی دنیا میں پہلا قدم 1967 میں ڈرامہ "ایک ہی راستہ" سے ہوا، لیکن انہیں "خدا کی بستی" جیسے مشہور ڈرامے سے ملک بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔ ان کے دیگر یادگار ڈراموں میں "ان کہی"، "تنہائیاں"،  "دھوپ کنارے"،  "حوا کی بیٹی"، "پل دو پل"   "چاند گرہن"، اور "انارکلی" شامل ہیں۔

قاضی واجد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کی منفرد اداکاری کے سبب ان کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن کے عظیم اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔  وہ 11 فروری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کے ادا کردہ کردار اور ان کا فن ہمیشہ ناظرین کے دلوں میں زندہ رہے گا۔

مصنف کے بارے میں