سہ ملکی سیریز، پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان تیسرا ون ڈےمیچ کل ہوگا

سہ ملکی سیریز، پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان تیسرا ون ڈےمیچ کل ہوگا

کراچی: سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا فاتح 14 فروری کو ہونے والے فائنل کے لئے نیوزی لینڈ کے مقابلے کا حقدار بنے گا۔

نیوزی لینڈ نے اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی میں کین ولیمسن نے 133 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے نے 97 رنز بنائے، اور ٹیم نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا کل کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

مصنف کے بارے میں