دھاندلی کا الزام فوج پر نہیں لگایا، غیرملکی میڈیا غلط رپورٹنگ کر رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

دھاندلی کا الزام فوج پر نہیں لگایا، غیرملکی میڈیا غلط رپورٹنگ کر رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

لاہور : عمران خان کے وکیل اور این اے 128 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میں نے دھاندلی کا الزام فوج پر نہیں لگایا۔غیرملکی میڈیا غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ دھاندلی کس نے کی ہے۔ دی گارڈین نے میرے حوالے سے جو خبر لگائی ہے کہ میں نے دھاندلی کا الزام فوج پر لگایا ہے تو یہ جھوٹ ہے میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ 

https://twitter.com/salmanAraja/status/1756750262050648066

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کو این اے 128 سے عون چودھری سے شکست ہوئی ہے اور انہوں نے نتیجہ چیلنج کیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے حلقے کا فائنل نتیجہ جاری کرنے سے الیکشن کمیشن کو روکا ہوا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں