اسلام آباد: لاہور سے نومنتخب آزاد رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے پلان بی پر عمل شروع کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے پارٹی حمایت سے منتخب امیدواروں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پارٹی سے وفاداری اور احکامات کی پابندی کا حلف نامہ مانگ لیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اپنی حمایت سے نومنتخب اراکین سے استعفے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی اعلی قیادت کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کا ٹاسک عمیر نیازی کو دیا گیا ہے۔