وسیم قادر کے خلاف عدالت جائیں گے، زیادہ تر امیدوار ہمارے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہر

08:17 PM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وسیم قادر کے خلاف عدالت جائیں گے۔ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی مذمت کرتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ زیادہ تر امیدوار ہمارے ساتھ ہیں وہ کہیں نہیں جائیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ لوگ ہمارے ٹکٹ پر کامیاب ہوں گے اور پھر دوسری جماعتوں میں چلے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حمایت سے منتخب ہونے والے ارکان آزاد امیدوار نہیں ہیں بلکہ ان کا پارٹی سے تعلق ہے۔سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ایک جماعت کو چھوڑ کر دوسری جماعت میں جانے والوں کا ووٹ کاؤنٹ نہیں ہوگا۔ 

مزیدخبریں