اتحادی حکومت میں شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے ، مسلم لیگ ن کے اجلاس میں تجویز

07:12 PM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے ابتدائی خدوخال تیار کر لئے۔

 اجلاس میں کچھ شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی، تو باقی شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔ پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلے کا اختیار شریف برادران پر چھوڑ دیا۔

وزیر اعلی پنجاب کے لئے مریم نواز اب تک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کے بطور وزیراعلی پنجاب نام پر پارٹی اجلاس میں مزید مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں