اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے آر او کو این اے 15 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔
دوسری جانب این اے 15کانتیجہ روکنےکے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گشتاسپ خان کا کہنا ہےکہ آج ہمیں نتائج دینے کا کہا گیا تھا مگر آر او پھر غائب ہے۔ نواز شریف کا داماد صفدر اعوان اپنی شکست مٹانے کے لیے آر او پر دباؤ ڈال رہاہے۔