حکومت سازی کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، نواز شریف آج چودھری شجاعت سے ملیں گے 

04:59 PM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے جس میں رسمی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار ہے۔  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کے تعلقات بہتر ہیں۔

ن لیگ کےساتھ ق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر بھی تعلقات استوار رہے۔ ق لیگ کے آصف زرداری سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔  ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چودھری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے۔

مزیدخبریں