مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم  کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

01:35 PM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم  کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نیونیوز کے مطابق   مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ  کے سربراہان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبات کی لسٹ نوازشریف کے سامنے رکھ دی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگی ہے۔ اس ملاقات  کی اندرانی کہانی کے مطابق   کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

مزیدخبریں