ایم کیو ایم کا وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امرا پہنچ گیا، حکومت سازی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی

11:53 AM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ایم کیو ایم کا وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امرا پہنچ گیا، حکومت سازی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ متحدہ کو وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کرے گی۔

مزیدخبریں