لاڑکانہ :لاڑکانہ میں سیاسی مخالفت پر دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا۔ڈاہانی اور چانڈیو برادری کے جھگڑے کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
اس تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد گولیاں لگنےسےجاں بحق ہوگئے۔ اس واقعے میں ڈی ایس پی اور راہگیر سمیت تین افراد لاٹھیاں لگنے سے بھی زخمی ہوگئے۔