اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کاکہنا ہےکہ اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے۔ زلفی بخاری نے ایک بیان میں کہاکہ اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے۔
ہماری جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کے لیے پارٹی بینر کا اعلان کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے لیے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ بینر کا آئندہ 24 گھنٹوں میں اعلان کر دیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ آزاد امیدوار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے 18 ماہ سخت محنت کی ہے۔