امریکہ اور برطانیہ کا یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تیسرا حملہ، 30 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

10:02 AM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

یمن :امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے تیس ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔  امریکی  حکام کاکہنا ہےکہ  ان کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کے میزائلوں، گاڑیوں اور دیگر اڈوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کیا کہ ان حملوں کا مقصد پیغام دینا ہے کہ حوثیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔


رپورٹس کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کا یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔یاد رہے کہ یکم جنوری کو بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا تھا، جوابی کارروائی میں 10حوثی مارے گئے تھے۔

12 جنوری کو امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے اور ان حملوں کو دفاع کا حق قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں