اگر آج ای وی ایم ہوتی تو  پاکستان اس بحران سے بچ جاتا: صدر مملکت

09:44 AM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کاکہنا ہے کہ    اگر آج ای وی ایم ہوتی تو  پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی   نے ٹویٹ میں کہاکہ    اگر آج ای وی ایم ہوتی تو  پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ہماری  طویل جدوجہد کو یاد رکھیں، ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جاسکتا تھا ۔  الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے

دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر امیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہوجاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں ناکام گئی۔

مزیدخبریں