شیخ روحیل اصغر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد 

09:37 AM, 11 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی این اے 121 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔  ریٹرننگ افسر  کاکہنا ہے کہ  الیکشن والے دن یا اگلے دن کوئی شکایت کرنے نہیں آیا ، اب وقت گزر گیا ۔ 

واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  این اے 121 میں  آزاد امیدوار وسیم قادر نے  78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ  حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے  تھے اور  ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لیکر ہار گئے تھے ۔

مزیدخبریں