لاہور:ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی این اے 121 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ ریٹرننگ افسر کاکہنا ہے کہ الیکشن والے دن یا اگلے دن کوئی شکایت کرنے نہیں آیا ، اب وقت گزر گیا ۔
واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 121 میں آزاد امیدوار وسیم قادر نے 78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے تھے اور ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لیکر ہار گئے تھے ۔