اسلام آباد :انتخابات میں آزاد امیدواروں کی جیت ، نئی آئینی بحث چھڑ گئی ہے۔ آزاد امیدواروں کی جیت کے بعد اب اگلا سوال یہ کیاجارہا ہے کہ کیا آزاد امیدواروں کا گروپ حکومت بنا سکتا ہے ؟ ۔
آئینی ماہرین کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کیلئے کم ازکم 169 نشستیں درکار ہیں ۔ قومی اسمبلی کی 92 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو کر حکومت بنانے کے اہل ہوں گے ۔سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر مخصوص نشستیں بھی ملیں گی ۔ آئینی ماہرین کے مطابق کچھ آزاد امیدوار ادھر ادھر ہوئے تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کونئی مشکل کا سامنا ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے نمبر گیم پوری کرنا چیلنج بن گیاہے۔ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد لاہور پہنچ گیاہے ۔شہباز شریف سے ملاقات ہو گی ۔ حکومت کی تشکیل پر بات چیت ہونی ہے ۔ آصف زرداری اور قائد ن لیگ کی آج ملاقات کا امکان ہے۔